تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بالائی علاقوں میں تیزہواؤں کے ساتھ بارشیں جاری

جنگ نیوز -
اسلام آباد…ملک کے بالائی علاقوں میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ گرج چمک اور بارش کا سلسلہ جاری ہے جس کے آئندہ چوبیس گھنٹے بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں میں کوہاٹ، پشاور ڈویژنز اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، پارہ چنار، مری اور راولاکوٹ میں13 ملی میٹر، مظفرآباد11، چترال10، دروش مالم جبہ7، دیر6، کوٹلی میں5ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ آئندہ24گھنٹوں میں وسطی و بالائی پنجاب ، کشمیر ، گلگت بلتستان ، مالاکنڈ، ہزارہ ڈویژنز ، پشاور ، کوہاٹ میں بعض مقامات پر تیز ہوائیں چلنے اور بارش کا امکان ہے ، آج ملک میں سب سے کم درجہ حرارت کالام میں منفی صفر ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.