تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز سے اظہاریکجہتی، خیبر پختونخوا کے ڈاکٹرزکی بھی ہڑتال

جنگ نیوز -
ایبٹ آباد…خیبر پختونخوا ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب کے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ایوب میڈیکل کمپلیکس ایبٹ آباد میں ہڑتال کردی ہے۔ڈاکٹر ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر دل آرام کے مطابق پہلے مرحلے میں صوبہ کے ایک اسپتال میں ہڑتال کی جائے گی اور اگر پنجاب کے ڈاکٹروں کے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو دوسرے مرحلے میں صوبہ کے تمام بڑے سرکاری اسپتالوں میں ہڑتال کی جائیگی تاہم ہڑتال کے دوران ایمرجنسی کور دیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.