تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پنجاب: ڈاکٹرز کے مطالبات منظور، تنخواہوں میں اضافہ یکم جولائی سے ہوگا

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب کے سیکریٹری صحت فواد حسن فواد کا کہنا ہے کہ ہڑتالی ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافے اوراہل خانہ کے مفت علاج کے مطالبات تسلیم کرلئے گئے ہیں۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرز اس حکومتی اعلان سے مطمئن نہیں۔ سیکریٹری ہیلتھ پنجاب کے مطابق ہاؤس جاب ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں12 ہزار، پوسٹ گریجوایٹ زیر تربیت میڈیکل آفیسر کی تنخواہ میں20 ہزار روپے اضافے کر دیا گیا ہے۔ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا، فواد حسن فواد کا کہنا تھا کہ مطالبات تسلیم کئے جانے کے بعد ڈاکٹروں کی ہڑتال کا جواز باقی نہیں رہتا، ہڑتالی ڈاکٹروں کی جانب سے میڈیکل آفیسر سے لے کر پروفیسر تک کی تنخواہوں میں30ہزار روپے اضافے کا مطالبہ ناقابل قبول ہے، دوسری جانب ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں کم از کم30ہزار روپے اضافہ اور دوران ڈیوٹی سکیورٹی فراہم کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.