29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہورمیں موسیقی کانفرنس: شہنائی کے سروں نے حاضرین پر سحر طاری کردیا
جنگ نیوز -
لاہور…لاہورمیں آل پاکستان موسیقی کانفرنس کی ماہانہ محفل سجائی گئی جس میں فنکاروں نے شہنائی پر کلاسیکل راگ پیش کرکے حاضرین پر سحر طاری کردیا ۔ الحمرا آرٹ سینٹر میں ہونے والے محفل موسیقی کا آغاز استاد غلام حیدر خان نے اپنے خوبصورت انداز میں کیا انہوں نے مختلف راگ اور ٹھمریاں پیش کی ۔ تقریب میں فقیر حسین نے سارنگی ، جیمز مسیح نے طبلے اور ظفر قادری نے تانپورہ پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا ، محفل کی دوسری پرفارمنس استاد پرویز پارس اور علیم شاکر نے دی اور کلاسیکل راگ کوشک رنجنی ، کجری اور دادرا کمال مہارت سے پیش کیا ، کلاسیکی موسیقی سے سجی یہ تقریب اس وقت بام عروج پہنچ گئی جب استاد محمد جاوید اور محمد شریف نے شہنائی پر اپنے فن کا مظاہرہ کیا اورراگ پوریا دھانسری پیش کرتے ہوئے شائقین پر سحر طاری کردیا ۔