تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی سمیت سندھ بھر میں کرائے بڑھانا ناگزیر ہوگیا، ٹرانسپورٹ اتحاد

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے کراچی سمیت سندھ بھر میں کرائے بڑھانا ناگزیر ہوگیا ہے۔ کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد کے صدر ارشاد بخاری نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیزل کی قیمت میں حالیہ اضافے سے ٹرانسپورٹرز کو ڈیزل پر ساڑھے سترہ روپے فی لیٹر اپنی جیب سے ادا کرنے پڑرہے ہیں اور ایسی صورتحال میں کراچی سمیت اندرون سندھ میں پبلک ٹرانسپورٹ کے کرائے میں اضافہ ناگزیر ہوگیا ہے۔ اس سلسلے میں پیر4 اپریل کو کراچی ٹرانسپورٹ اتحاد نے اہم اجلاس طلب کیا ہے، جس میں آیندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائیگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.