29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
خام تیل کی قیمت30 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی
جنگ نیوز -
سنگاپور … لیبیا میں جاری کشیدگی اور امریکا میں تیل کی طلب میں اضافے کی توقعات کے باعث، خام تیل کی قیمت30 ماہ کی بلند ترین سطح پر آگئی۔غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکا میں ملازمتوں میں امید سے زائد اضافے کے باعث تیل کی طلب میں اضافے کی توقع ہے جبکہ لیبیا میں جاری سیاسی کشیدگی بھی خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کی ایک وجہ ہے۔رواں ہفتے کے دوران نیویارک مرکنٹائل خام تیل کی قیمت ڈھائی ڈالر اضافے کے ساتھ تقریباً108 ڈالرکی سطح پر آگئی ہے۔ قیمت میں گزشتہ سال کے مقابلے میں اب تک27 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔