29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پنجاب میں ڈاکٹروں کا مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے، اراکین سینیٹ
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ارکان سینیٹ نے کہا ہے پنجاب کے اسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ہڑتال قابل تشویش ہے اور یہ مسئلہ ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جانا چاہئے ۔اپوزیشن اور ایم کیوایم کے ارکان نے پٹرولیم قیمتوں میں اضافے اور اجلاس میں وزرا کی غیر حاضری کیخلاف واک آؤٹ کیا۔ سینیٹ اجلاس میں ڈاکٹرز کے مسئلے پربحث کرتے ہوئے پروفیسر خورشید نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مسئلے کا سیاسی انداز میں حل نکالا جانا چاہئے، کلثوم پروین کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان سڑکوں پر احتجاج کررہے ہیں جو غیر مناسب ہے، حاجی عدیل نے کہا کہ ڈاکٹرز کی ہڑتال ہمارے لئے قابل شرم ہے،جواب میں قائد ایوان نیئر بخاری نے کہا کہ18ویں ترمیم کے بعد صحت کا شعبہ صوبوں کے حوالے ہوگیا ہے اور ڈاکٹرز کا بڑا مسئلہ پنجاب میں ہے، سینیٹ کا اجلاس اب منگل کی سہ پہر ساڑھے چار بجے ہوگا۔