تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:ینگ ڈاکٹرزتنخواہوں میں 20ہزارروپے اضافے پر ناخوش

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب بھر میں ینگ ڈاکٹرز نے استعفوں کا سلسلہ شروع کیا تو صوبائی حکومت نئے ڈاکٹر بھرتی کرنے لگی۔اسی دوران سیکرٹری صحت پنجاب کی طرف سے ڈاکٹرز کے مطالبات مانے جانے کا اعلان کر دیا گیا۔ تاہم ینگ ڈاکٹرز اعلان کردہ پیکیج سے خوش نہیں ہوئے۔پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز نے اپنی تنخواہیں بڑھانے کے لئے اسپتالوں میں مریضوں کا علاج بند کر رکھا ہے۔ وہ یکم مارچ سے ہڑتال پر ہیں۔ ڈاکٹروں کی ہڑتال نے مریضوں کو پریشان کر رکھا ہے۔ صوبہ بھر میں کئی افراد بروقت علاج نہ ہونے پر انتقال کر گئے۔ادھر پنجاب حکومت کے ترجمان نے ڈاکٹروں کے استعفے ڈرامہ قرار دیا اور کہا کہ اپنے استعفے براہ راست حکومت کو دیں انشا اللہ اس کی منظوری آج ہی ہو گی۔ برطرف اور مستعفی ہونے والے ڈاکٹروں کو پنجاب میں پرائیویٹ پریکٹس کی بھی اجازت نہیں ہو گی۔ نہ ہی انہیں تجربے کا سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا۔دونوں جانب سے بیان بازی کا سلسلہ جاری تھا کہ سیکرٹری صحت پنجاب فواد حسن فواد نے ہاؤس جاب ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں 12ہزار روپے اور زیر تربیت میڈیکل آفیسر کی تنخواہ میں20 ہزار روپے اضافے کا اعلان کر دیا۔ سیکرٹری صحت کے مطابق تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی سے ہو گا۔ انہوں نے مطالبات مانے جانے کے بعد ہڑتال کو بلاجواز قرار دیا۔ دوسری جانب ینگ ڈاکٹرزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ تنخواہوں میں کم سے کم30ہزار روپے اضافہ اور دوران ڈیوٹی سکیورٹی فراہم کی جائے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.