29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل ، ڈائریکٹرایف آئی اے طلب
جنگ نیوز -
راولپنڈی … بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وارنٹ گرفتاری کی عدم تعمیل پر ٹرائل کورٹ نے ایف آئی اے کے ڈائریکٹر کو طلب کرلیا ہے ، اس قتل کیس کے مدعی پولیس آفیسر کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے درخواست بھی دائر کردی گئی ہے ۔راول پنڈی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت نے بے نظیر بھٹو کے قتل کیس کا جیل ٹرائل کیا ، فریق استغاثہ ایف آئی اے نے اس مقدمہ میں پرویزمشرف کے جاری وارنٹ کی عدم تعمیل پر رپورٹ عدالت میں پیش کی ، جج نے قتل کیس کی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کے سربراہ ڈائریکٹر ایف آئی اے واجد ضیا کو آئندہ سماعت پر طلب کرلیا اور مقدمہ کی مزید سماعت نو اپریل تک ملتوی کردی ، بعد میں میڈیا کو بریفنگ میں وکیل استغاثہ نے بتایا کہ بے نظیر قتل کیس کا مدعی متعلقہ تھانے کا ایس ایچ او کاشف ریاض ہے ، ایسی اطلاعات پرکہ وہ بیرون ملک جانا چاہتا ہے اس کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے کیلئے ایک درخواست بھی جمع کرادی گئی ہے۔