29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
تیسری دنیا کے ممالک کی پہلی ترجیح تعلیم ہونی چاہیے،شکیرا
جنگ نیوز -
پورٹ اوپرنس . . . . . کولمبین گلوکارہ شکیرا نے حال ہی میں افریقی ملک ہیٹی کے ایک اسکول کی تعمیر نو کی خاطر چار لاکھ ڈالر عطیہ کیے ہیں۔ 2010 میں ہیٹی میں آنیوالے زلزلے کے بعد کئی سیلیبریٹیز نے اس ملک کی تعمیر نو کی خاطر عطیات دیے ہیں اور اب اسٹارز کی اس فہرست میں شامل ہو گیا ہے نام آر اینڈ بی گلوکارہ شکیرا کا۔ انہیں نے ہیٹی کے دارالحکومت میں زلزلے سے تباہ ہو جانیوالے ایک اسکول کی انتظامیہ کو چار لاکھ ڈالر عطیہ کیے ہیں تاکہ اس اسکول کو پھر سے تعمیر کیا جا سکے۔ شکیرہ کا کہنا ہے کہ تیسری دنیا کے ممالک کی سب سے پہلی ترجیح تعلیم ہونی چاہیے۔