29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاورمیں غیر ملکی ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی دینگے، میاں افتخار
جنگ نیوز -
پشاورمیں غیر ملکی ٹیموں کو فول پروف سکیورٹی دینگے، میاں افتخار
پشاور…صوبائی وزیراطلاعات میاں افتخار حسین نے کہا ہے کہ جس طرح ہم نے شدت پسندوں کا مقابلہ کیا اس کی مثال نہیں ملتی۔ اگر کوئی غیر ملکی ٹیم پشاور میں کھیلنا چاہتی ہے تو اسے فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائیگی۔ پشاور میں میڈیا سے گفتگو کررہے تھے۔انہوں نے کہا کہ ارباب نیاز اسٹیڈیم میں انٹرنیشنل میچز ہوسکتے ہیں اور کوئی بھی غیر ملکی ٹیم پشاور آنا چاہے تو اسے فول پروف سکیورٹی دی جائیگی۔میاں افتخار کا کہنا تھا کہ شدت پسندوں کیخلاف موثر کارروائی کیلئے پولیس فورس کی تعداد 40 ہزار سے بڑھا کر80 ہزار کر دی گئی ہے۔