29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈرون حملے ہوئے تودہشت گردی کیخلاف جنگ متاثر ہوگی ، احمد مختار
جنگ نیوز -
گجرات . . . . . وزیر دفاع چودھری احمد مختار کا کہنا ہے کہ امریکا سے کہہ دیا ہے کہ اب ڈرون حملے نہ کرے، اگر ہوئے تو اس سے دہشت گردی کے خلاف جنگ متاثر ہو گی۔انہوں نے یہ بات گجرات میں سڑک کے افتتاح کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ چودھری احمدمختار کا کہنا تھاکہ حکومت آئندہ نسلوں کی بہتری کیلئے سخت فیصلے کر رہی ہے،بھارت سے تعلقات بھی بہتر بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام اداروں کو ایک دوسرے کا احترام کرنا چاہیے،اس سے معاملات بہتر ہو جائیں گے۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو خسارہ سے نکالنے کے لئے حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔