تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

خیبرپختونخوا : پشاور میں چڑیا گھر کے قیام کی منظوری

جنگ نیوز -
پشاور . . . . . وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا امیر حیدر ہوتی نے ریگی ماڈل ٹاؤن پشاور میں چڑیا گھر کے قیام کی منظوری دیدی۔ پشاور میں چڑیا گھر کیلئے جگہ کا انتخاب ایک نجی اسکول کے طلبا نے کیا تھا ۔ وزیر اعلیٰ نے بچوں کی تجویز قبول کرلی اور ریگی للمہ ماڈل ٹاؤن کے گالف کورس کیلئے مختص سو ایکڑ میں سے پچاس ایکڑمیں چڑیا گھر بنانے کی منظوری دیدی۔ یہ منصوبہ رواں سال کے ترقیاتی پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں وزیر اعلیٰ امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو تفریح کی مناسب سہولیات فراہم کرنا چاہتی ہے۔ چڑیا گھر کے قیام سے شہریوں کو تفریح کے بہتر مواقع ملیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.