تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور:نشے کے عادی دوافراد گندے نالے میں ڈوب کرہلاک

جنگ نیوز -
لاہور . . . . . لاہور کے علاقے بھاٹی گیٹ میں نشے کے عادی دو افراد ایک دوسرے کو بچاتے ہوئے گندے نالے میں ڈوب کر ہلاک ہو گئے۔پولیس کے مطابق ایک نشئی نالے کی سیڑھیوں پر کھڑاشاپر بیگ اکٹھے کر رہا تھا کہ پھسل کرنالے میں گر گیا، دوسرے نشئی نے رسی کی مدد سے اسے نکالنے کی کوشش کی تو رسی ٹوٹ گئی اور وہ خود بھی نالے میں جاگر ۔ریسکیوٹیم نے دونوں کو باہر نکالا تو وہ دم توڑ چکے تھے۔پولیس نے لاشیں ڈیڈ ہاؤس بھجوا کر ورثا کی تلاش شروع کر دی۔ مرنیوالوں کے ساتھی نشئیوں کے مطابق ان کا نام ناصر اور شہباز تھا یہ علم نہیں کہ وہ کہاں کے رہنے والے تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.