29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
مارچ کے اختتام تک مہنگائی میں15فیصد تک کا اضافہ ریکارڈ
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . 31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں مہنگائی کے حساس اشاریوں میں گزشتہ مالی سال اسی عرصے کے مقابلے میں15.01 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق31 مارچ کو ختم ہونے والے ہفتے میں گزشتہ سال کے مقابلے میں بکرے کے گوشت کی قیمت میں تقریباً26 فیصد، چائے میں26 فیصد ارری چاول کی قیمت میں20 فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔اس کے علاوہ دودھ کی قیمت میں تقریباً20 فیصد، کھانے پکانے کے تیل میں32 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔