29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اوگرا نے7 ایل پی جی کمپنیز پر55 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . اوگرا نے سات ایل پی جی کمپنیز پر55 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کر دیا۔اوگرا کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق یہ جرمانے قوانین کی خلاف ورزی پر سات ایل پی جی کمپنیز پر عائد کیے گئے ہیں جس میں شیل پاکستان گیس، نور گیس اور فون گیس شامل ہیں۔ اوگرا کی جانب سے یہ وضاحت نہیں کی گئی ہے کہ ان کمپنیوں کو کن مخصوص قوانین کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔ اوگرا کے مطابق اسکی جانب سے33 شکایات پر فیصلے کیے گئے ہیں۔