29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیبیا:البریجہ میں مغربی فوج کا حملہ، ہلاک شدگان کی تعداد13ہوگئی
جنگ نیوز -
تریپولی . . . . . . لیبیا کے شہر البریجہ میں مغربی فوج کے حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد13 ہوگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حکومتی مخالفین کا کہنا ہے کہ البریجہ کے نواحی علاقے میں اتحادی افواج کے فضائی حملوں میں13 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔ہلاک ہونے والوں میں4 شہر ی بھی شامل ہیں۔ ، مخالفین نے البریجہ پر قبضے کا دعوی بھی کیاہے ،فوری طور پر اس دعوی کی تصدیق نہیں کی جاسکی ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق متاثرہ علاقے میں فوج کے جلے ہوئے ٹرک نظر آرہے ہیں ۔