تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فائنل میں مہیلا جے وردھنے کی دوسری ورلڈ کپ سنچری

جنگ نیوز -
فائنل میں مہیلا جے وردھنے کی دوسری ورلڈ کپ سنچری

ممبئی…بھارت کے خلاف ورلڈ کپ سیمی فائنل میں سری لنکن بیٹسمین مہیلا جے وردھنے نے شاندار سنچری اسکور کرکے ٹیم کا اسکور274 رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بھارت اور سری لنکا کے خلاف ہونے و الے فائنل میچ میں سری لنکن بیٹسمینوں نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ایک اچھی بیٹنگ وکٹ پر بیٹسمین شروع سے ہی بھارتی بالرز پر حاوی رہے۔ خاص طور پر دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے مڈل آڈر بیٹسمین مہیلا جے وردھنے نے وکٹ کے چاروں طرف دلکش اسٹروکس کھیلے اور ورلڈ کپ2011 میں اپنی دوسری سنچری بھی اسکور کی۔ مہیلاکی جارحانہ بیٹنگ کا سلسلہ وکٹ پر آتے ہی شروع ہوا اور50 ویں اوورز تک جاری رہا۔ مہیلا نے13 چوکوں کی مدد سے صرف88 گیندوں پر13 چوکوں کی مدد سے103 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ورلڈ کپ فائنل مقابلوں میں مہیلا جے وردھنے کی یہ سنچری تعداد کے اعتبار سے چھٹی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.