29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ذوالفقار علی بھٹوکیس ری اوپن کرنے کا ریفرنس سپریم کورٹ میں دائر
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . سیکریٹری قانون مسعود چشتی نے ذوالفقار علی بھٹو کیس کا دوبارہ جائزہ لینے کے لئے صدارتی ریفرنس سپریم کورٹ میں داخل کر دیا ہے ۔ سیکریٹری قانون مسعود چشتی ، وزارت قانون کے سینئرمشیر چودھری عارف اور پاکستان بار کونسل کے رکن چودھری رمضان کے ساتھ سپریم کورٹ آئے سیکریٹری قانون کا کہنا تھاکہ انہوں نے صدارتی ریفرنس رجسٹرار سپریم کورٹ کے حوالے کر دیا ہے ۔ رجسٹرار سپریم کورٹ کے ساتھ ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی مشاورت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں سیکریٹری قانون نے کہاکہ رجسٹرار آفس نے کسی اعتراض کے بغیر صدارتی ریفرنس لے لیا ہے اور اسے نمبر لگا کر چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا ہے ، بعدازاں سپریم کورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق بھٹوکیس ری اوپن کرنے کے لئے صدارتی ریفرنس وزارت قانون کے ذریعے موصول ہوگیاہے اورمزیدکارروائی کے لئے، اسے ریفرنس ون آف2011کانمبرلگاکرچیف جسٹس پاکستان کوبھجوادیاگیاہے۔