29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈاکٹروں کے اہلخانہ کو ہراساں کرنا افسوسناک ہے، منور حسن
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز کے مطالبات درست ہیں ،پنجاب حکومت کی ضد کے باعث مریض مررہے ہیں ،ڈاکٹروں کی گرفتاری کیلئے چھاپے اوران کے اہل خانہ کو ہراساں کرنا افسوسناک ہے۔لاہور سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت وعدے کے مطابق ڈاکٹروں کی تنخواہوں میں اضافہ کرے اور انتقامی کاروائیوں کا سلسلہ بند کرے۔سید منور حسن کا کہنا تھا کہ مہنگائی میں بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے،ڈاکٹروں کا تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ درست ہے۔انہوں نے کہا کہ مریض مررہے ہیں لیکن وزیراعلیٰ ڈاکٹروں کے ساتھ ملاقات ملاقات مناسب نہیں سمجھتے۔