29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ڈیپیکا پاڈوکون کی پرفارمنس ایک آنکھ نہیں بھاتی ، بپاشا باسو
جنگ نیوز -
ممبئی . . . . . بالی ووڈ کی نئی آئیٹم گرل دیپیکا پاڈوکون نے ایسے تو فلم'دم مارو دم' میں اپنے آئیٹم نمبرسے دھوم مچا دی ہے لیکن فلم میں ان کی کو اسٹار بپاشا باسو ان کی پرفارمنس سے ذرا بھی متاثر نہیں ہیں۔ کئی آئیم نمبر گانوں پہ پرفارم کرنے والی اداکارہ بپاشا باسو کا کہنا ہے کہ دیپیکا پاڈوکون کی دم مارو دم نامی گانے میں پرفارمنس کچھ خاص نہیں ہے۔ ان کی سمجھ سے باہر ہے کہ اس گانے نے اتنی دھوم کیوں مچائی ہوئی ہے۔ خبروں کے مطابق بپاشا باسو کو یہ بات ناگوار گزری ہے کہ ان کی فلم میں ان کے علاوہ کسی اور ایکٹریس کو آئیٹم نمبر گانے پر پرفارم کرنے کے لیے چنا گیا، جبکہ وہ خودبھی ایک اچھی ڈانسر ہیں۔ شاید یہی وجہ ہے کہبپاشا کو وہ آئٹم نمبربھی پسند نہیں آرہا جس کی دھوم مچی ہوئی ہے ۔