29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سینٹ کمیٹی کا اجلاس،نیئر بخاری سوئی نادرن گیس کمپنی کے حکام پر برہم
جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . سینیٹ کی خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں نیئر بخاری سوئی نادرن گیس کمپنی کے حکام پر برہم ہوگئے اور ہدایت کی ہے کہ صوبائی کوٹے پر بھرتیوں کی مکمل وضاحت نہ کی گئی توکمیٹی اختیارات استعمال کرے گی۔ اسلام آبادمیں اپنی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں نیئربخاری کاکہناتھاکہ جو دستاویزات طلب کیں وہ فراہم نہیں کی گئیں۔ سوئی نادرن گیس کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر رشید لون نے کہا کہ سوئی نادرن گیس کمپنی خود مختار ادارہ ہے اور صوبائی کوٹے پر بھرتیاں اس ادارے پر لاگو نہیں ہوتیں۔ انہوں نے بتایاکہ سوئی نادرن گیس کا بورڈ آف ڈائریکٹر صوبائی کوٹے پر بھرتیوں کی حکومت کی سمری تین مرتبہ مسترد کرچکا ہے۔