تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کسی ہڑتالی ڈاکٹر کو گرفتا رکیا نہ ہی ایسا ارادہ ہے،کمشنر راولپنڈی

جنگ نیوز -
راولپنڈی . . . . . کمشنر راولپنڈی ڈویژن زاہد سعید نے کہا ہے کہ ہڑتال کرنے والے کسی نوجوان ڈاکٹرز کو گرفتار نہیں کیاگیا اور نہ ہی ایسا کوئی ارادہ ہے ،تمام ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز میں مریضوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔ ہولی فیملی ہسپتال راولپنڈی کے دورے کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے کہا کہ ٹیچنگ ہسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز24گھنٹے کھلے ہیں۔ینگ ڈاکٹر ڈیوٹی پر آنا چاہیں تو انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ کسی کو بھی شعبہ حادثات میں ڈیوٹی کرنے والے سینئر ڈاکٹروں کے کام میں مداخلت کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ ڈی سی اوراولپنڈی ثاقب ظفر نے ڈ سٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال راولپنڈی کے دورے کے موقع پر گفتگو میں کہا کہ ڈ سٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ایمرجنسی کے شعبے میں مریضوں کو طبی سہولیات کی فراہمی جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.