29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کاشتکاروں کی کوئی لابی نہیں،وہ متحدہوکرتنظیم بنائیں، ذوالفقار کھوسہ
جنگ نیوز -
لاہور . . . . . وزیر اعلیٰ پنجاب کے سینئر مشیر ذوالفقار علی کھوسہ کا کہنا ہے کہ کاشت کاروں کی کوئی لابی نہیں۔ وہ پورے ملک میں متحد ہو کر ایک تنظیم بنائیں۔ یہ بات انھوں نے لاہور میں کاٹن کانفرنس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ ذوالفقار کھوسہ کا کہنا تھا کہ کاشتکار اپنی خاموشی سے مار کھاتے ہیں وہ اپنا حق مانگنے کیلئے اکٹھے ہوجائیں پھر دیکھوں گا کہ مرکزی حکومت ان کے مطالبات کیسے نہیں مانتی۔