تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وفاقی تعلیمی بورڈکے ملازمین کی دو روز سے جاری ہڑتال ختم

جنگ نیوز -
اسلام آباد . . . . . وفاقی تعلیمی بورڈ اسلام آباد کے ملازمین نے مطالبات تسلیم کئے جانے پر دو روز سے جاری ہڑتال ختم کردی۔فیڈرل بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن اسلام آباد کے ملازمین کی جانب سے گزشتہ روز ہڑتال شروع کی گئی تھی، ان کا مطالبہ تھا کہ تعلیمی بورڈ کے ایک ارب20کروڑ روپے بڑے بینکوں سے نکال کر چھوٹے بینک میں جمع کرائے جائیں اور بعض افسروں کو ان کے عہدوں سے ہٹانے کے اقدامات واپس لئے جائیں جبکہ ادارے کی خاتون سربراہ سرکاری رہائش گاہ رکھنے کے ساتھ ہاوس رینٹ نہ لے۔وفاقی تعلیمی بورڈ کی چئیرپرسن ڈاکٹر شاہین خان کا کہنا تھا کہ ا دارے کے تحت ہونے والے امتحانات ہڑتال سے متاثر نہیں ہوئے اوریہ طے شدہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.