تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی: ٹیکسٹائل مل میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا

جنگ نیوز -
کراچی ... کراچی کے علاقے جہانگیر آباد میں واقع ٹیکسٹائل مل میں لگنے والی آگ پر تین گھنٹے بعد قابو پالیا گیا ۔ پاک کالونی کے علاقے جہانگیر آباد کی ٹیکسٹائل مل میں آگ کپڑے کے گودام میں رات سوا بارہ بجے لگی ۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں ۔ تاہم آگ کی شدت میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا جس پر شہر بھر سے فائر ٹینڈرز، واٹر براؤزر اور اسنارکل کو بھی طلب کرلیا گیا ۔ ای ڈی او میونسپل سروسز مسعود عالم کے مطابق آگ بجھانے کے کام میں ایک درجن فائر ٹینڈرز ، دو اسنارکل ، دو واٹر براؤزر اور تقریباً ڈیڑھ سو فائر فائٹرز نے حصہ لیا اور تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا ۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ کی وجہ سے کوئی ہلاک یا زخمی نہیں ہوا ۔ آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.