تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

رحیم یار خان:خان پورمیں پولیس مقابلے کے بعد11 ڈاکو گرفتار

جنگ نیوز -
رحیم یار خان:خان پورمیں پولیس مقابلے کے بعد11 ڈاکو گرفتار

رحیم یار خان…رحیم یار خان کے قریب خان پور میں پولیس نے مقابلے کے بعد 11 ڈاکوؤں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔اے ایس پی شیراز نذیر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر تھانہ ظاہر پیر کے علاقے ججہ عباسیاں میں نواب آف بہاولپور کے پرانے محل پر چھاپہ مارا۔ نواب آف بہاول پور کا یہ محل کئی برسوں سے ویران پڑا ہے۔ کارروائی کے دوران گیارہ ڈاکووٴں کو گرفتار کرکے اُن کے قبضے سے کلاشن کوفیں ، پستول ، گولیاں اور پولیس کی وردیاں برآمد کرلی گئیں ۔ ڈی پی او رحیم یار خان سہیل تاجک کے مطابق گرفتار ڈاکوؤں میں سے پانچ ڈاکو مختلف مقدمات میں مطلوب تھے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.