تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

24قیراط سونے اور ہیروں سے مزین مہنگا ترین ایپل آئی پیڈ2

جنگ نیوز -
لندن…سی ایم ڈی…لندن کے ایک مشہور ڈیزائنر(Stuart Hughes)نے ایپل آئی پیڈ 2 کا دنیا کا مہنگا ترین ماڈل تیار کرلیا ہے۔آئی پیڈ 2گولڈن ہسٹری ایڈیشن نامی اس ماڈل پر12اعشاریہ5قیراط کے 53بہترین تراشیدہ ہیرے جڑے ہوئے ہیں۔24قیراط کے بہترین تراشیدہ ہیروں سے بنے ایپل لوگو سمیت اس ماڈل کو24قیراط کے خالص سونے سے تیار کیا گیا ہے جسکے لیے تقریباً2ہزار گرام سونا استعمال میں لایا گیا ہے۔انتہائی مہارت سے خالص سونے اور ہیروں سے مزین کرکے بنائے آئی پیڈ 2کے اس ڈیزائن کے صرف 2ماڈل تیار کیے گئے ہیں جن کی قیمت8اعشاریہ5ملین ڈالر(5ملین پاؤنڈ) مقرر کی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.