تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال آج بھی جاری،مریضوں کو سخت پریشانی

جنگ نیوز -
لاہور…لاہور سمیت دیگر مقامات پر سرکاری اسپتالوں میں ڈاکٹروں کی ہڑتال جاری ہے ادھر بھرتی ہونے و الے نئے ڈاکٹرز نے بھی اپنا کام شروع کر دیاہے۔لاہور اور دیگر مقامات پر ینگ ڈاکٹرز کی جاری ہڑتال تاحال ختم نہیں ہو ئی اور مریض خوار ہو کر رہ گئے ہیں جس کی وجہ سے کئی مریضوں کی اموات بھی واقعہ ہو ئی ہیں۔ابھی تک ان ہڑتالی ڈاکٹرز اور حکومت کے مابین کوئی مذاکرات کامیاب نہیں ہو ئے جس کی وجہ سے انھوں نے اسپتالوں میں آنا چھور دیا ہے اور حکومت کو اپنے استعفے بھی پیش نہیں کئے جس پر حکومت نے ان اسپتالوں میں نئے ڈاکٹرز کی بھرتیاں شروع کر دی ہیں جو مریضوں کو چیک کر رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.