تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مولانا فضل الرحمن پر حملے میں بلیک واٹر ملوث ہے،مفتی کفایت اللہ

جنگ نیوز -
چیچہ وطنی…خیبر پختونخواہ اسمبلی میں ڈپٹی اپوزیشن لیڈر مفتی کفایت اللہ نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمنپر قاتلانہ حملے ملک کی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی سازش ہیں جس میں بدنام زمانہ تنظیم بلیک واٹر ملوث ہے۔ چیچہ وطنی میں جمیعت علمائے اسلام کے زیر اہتمام احتجاجی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران امریکی غلام بن چکے ہیں اور اپنے اقتدار کو قائم رکھنے کیلئے پورے ملک کو بدنام زمانہ دہشت گرد تنظیم بلیک واٹر کے حوالے کردیا گیا ہے۔۔ مفتی کفایت الل کا کہنا تھا کہ سی آئی اے ایجنٹ ریمنڈ ڈیوس کی رہائی وفاق اور پنجاب کی ملی بھگت کا نتیجہ ہے،احتجاجی مظاہرے کے دوران امریکی پادری کے خلاف مذمتی قرارداد منظور کی گئی جبکہ مولانا فضل الرحمٰن پر قاتلانہ حملوں کی شفاف تحقیقات کرانے اور پس پردہ عناصر کو بے نقاب کرکے قانون کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ بھی کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.