تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

درہ آدم خیل میں فورسز کا آپریشن،3شدت پسند ہلاک

جنگ نیوز -
پشاور…درہ آدم خیل کے میں سیکیورٹی فورسز کے سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں سے جھڑپ میں 2سیکیورٹی اہلکار زخمی اور 3شدت پسند ہلاک ہوگئے ۔ذرائع کے مطابق علاقہ توڑ چپڑ میں سیکیورٹی فورسزکے سرچ آپریشن کے دوران شدت پسندوں نے فورسز پر حملہ کردیا جس کے نتیجے میں 2سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔جوابی کارروائی میں فورسز نے بھاری توپ خانے سے شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 3شدت پسند ہلاک ہوگئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.