تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بلوچستان میں بجلی کاشارٹ فال ،16گھنٹے تک کی لوڈ شیڈنگ

جنگ نیوز -
کوئٹہ…بلوچستان میں بجلی کاشارٹ فال سات سومیگاواٹ تک جاپہنچا ہے کوئٹہ میں شہریوں کوچھ جبکہ صوبے کے دیہی علاقوں کے مکینوں کوبارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کاعذاب سہنا پڑرہا ہے۔کیسکوترجمان کے مطابق بلوچستان میں 625میگاواٹ بجلی دستیاب ہے جبکہ ضرورت 1325میگاواٹ کی ہے.سات سومیگاواٹ بجلی کے شارٹ فال کوپوراکرنے کیلئے کوئٹہ میں چھ گھنٹے،ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹرزمیں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے سولہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے۔بلوچستان میں بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ سے شہریوں کونہ صرف پانی کے حصول میں مشکلات کاسامنا ہے بلکہ زرعی علاقوں میں زراعت تباہ ہوکررہ گئی ہے ضلع ہرنائی میں تحریب کاری سے متاثرہ ٹرانس میشن لائن پرمرمت کاکام جاری ہے جس کی مرمت کے بعدلوڈشیڈنگ کے دورانیہ میں مزیدکمی ہوجائے گی۔لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگوں کوپینے کے پانی کی فراہمی میں مشکلات اور کاروبار زندگی متاثر ہوگیا ہے جس پر عوام سراپا احتجاج ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.