تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی ،مختلف وارداتوں میں2افراد قتل،5زخمی

جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے مختلف علاقوں سے دو افراد کی تشدد ذدہ لاشیں برآمد ہوئیں ہیں،جبکہ فائرنگ کے واقعات میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔پولیس کے مطابق لیاری کے علاقے چاکی وارڈہ سے ایک شخص کی بوری بند لاش برآمد،مقتول کی شناخت 28 سالہ نصراللہ خان کے نام سے ہوئی ہے،ایس پی نارتھ ناظم آباد ٹاؤن چوھدری اسد کے مطابق نارتھ ناظم آباد کے علاقے میں شپ آنرز کالج کے قریب سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوئی،،مقتول کی جیب سے ملنے والے شناختی کارڈ پر نام نوید انجم درج ہے،جبکہ لاش کو پولیس کاروائی کے لئے عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا ہے،کورنگی انڈسٹریل ایریا میں ذاتی جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوا،ادھر ابراھیم حیدری کے علاقے میں ڈکیتی مزاحمت کے دوران فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہوگیا،فائرنگ کے واقعات میں مزید 3افراد زخمی بھی ہوئے اور واقعات پاک کالونی،میران ناکہ پل اور ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں پیش آئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.