تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بلوچستان کے تمام ڈویژنزمیں موسم خشک رہنے کاامکان

جنگ نیوز -
کوئٹہ…کوئٹہ سمیت بلوچستان کے تمام ڈویژنزمیں آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کاامکان ہے جبکہ آج سب سے زیادہ گرمی ضلع تربت اور لسبیلہ میں پڑی جہاں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ریکارڈکیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج صبح ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت کوئٹہ میں20،دالبندین29، نوکنڈی 31.9ژوب 22.5بارکھان26.5سبی 34.5قلات 15.5خضدار 24.5لسبیلہ 37پنجگور 28پسنی35.5جیوانی33.5تربت37اور گوادر میں 35ڈگری سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کوئٹہ،ژوب،قلات، مکران، نصیرآباداور سبی ڈویژن میں موسم خشک رہنے کی توقع ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.