تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیبیا،نیٹو حملے میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تفتیش شروع

جنگ نیوز -
طرابلس…لیبیا کے شہر البریقہ میں باغیوں کے قبضے کے دعویٰ کے بعد نیٹو نے مارے جانے والے افراد کی تفتیش شروع کردی۔کینیڈا کا Charlottetown فریٹ بحیرہ روم میں قذافی کے خلاف جاری حملوں میں حصہ لینے کے لیے پہنچ گیا ۔باغیوں کے ترجمان کے مطابق طرابلس کے مشرق میں موجود مصراتہ میں اب تک قذافی فورسز سے لڑائی جاری ہے ۔ مصراتا میں مخالفین کا کہنا ہے کہ قذافی کی فورسز نے ہفتے کو تین اطراف سے شہر میں داخل ہونے کی کوشش کی لیکن انہیں پیچھے دھکیل دیا گیا ۔ لڑائی میں مخالفین کے دو جنگجوؤں سمیت تین افراد ہلاک ہوئے۔اجدابیہ، البریقہ اور بن غازی میں جھڑپوں سے 80 ہزار افراد شہروں سے نکل چکے ہیں اور کئی افراد مجبوری ہنگاموں میں زندگی گزار رہے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.