29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ملک کے بیشتر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری
جنگ نیوز -
لاہور…ملک کے بیشتر علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے ،ملک کے شہری علاقوں میں 4 گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 6 سے 8 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے،پیپکوذرائع کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار 11ہزار 7سو90 میگاواٹ ہے جبکہ بجلی کی طلب 13ہزار میگاواٹ سے زائد ہے، ملک میں بجلی کا شارٹ فال تقریبا 1500 میگاواٹ ہے۔پیپکو ذرائع کے مطابق ملک کے مختلف کے شہری علاقوں میں شہر ی علاقوں میں 4گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں 6سے 8 گھنٹے لوشیڈنگ کی جارہی ہے ۔پشاور سمیت خیبر ختونخواہ کے بیشتر اضلاع میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے،پشاور کے بیشتر علاقوں میں فنی خرابی کے باعث مسلسل چھ سے آٹھ گھنٹوں تک بجلی بند کردی جاتی ہے۔۔کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں بجلی کا بحران جاری، بلوچستان میں بجلی کاشارٹ فال 7 سومیگاواٹ تک پہنچ گیا جس کے باعث کوئٹہ میں 6جبکہ صوبے کے دیہی علاقوں میں 12سے 16 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے ۔حیدر آباد ،سکھر لاڑکانہ ،جیک آباد سمیت اندرون سندھ کے مختلف شہروں میں گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی غیر اعلانیہ لوٰ شیڈنگ سے عوام شدید پریشانی کا شکار ہیں ۔۔ نوابشاہ میں گرمی کے باوجود بجلی کی آٹھ سے دس گھنٹے لوڈشیڈنگ جاری ہے۔،جس کے باعث معمولات زندگی بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔