29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ایم کیو ایم کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی تجویز
جنگ نیوز -
اسلام آباد…ایم کیو ایم کے وفد نے وزیر داخلہ رحمان ملک اور وزیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ سے ملاقات کی ہے ۔اسلام آباد میں وزیر داخلہ رحمان ملک کی رہائش گاہ پر ہونے والی ملاقات میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، ایم کیو ایم نے تجویز دی کہ عوام پر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا کم سے کم بوجھ ڈالا جائے ، ایم کیو ایم کے وفد میں ڈاکٹر فاروق ستار، وسیم اختر اور عبدالقادر خانزادہ شامل تھے ۔