تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مہمند اور باجوڑ کے آئی ڈی پیز کی واپسی گیارہ اپریل سے شروع ہوگی

جنگ نیوز -
پشاور…ڈائریکٹر جنرل فاٹا ڈئیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ارشد خان نے کہا ہے کہ متاثرین مہمند اور باجوڑ کی رضاکارانہ واپسی گیارہ اپریل سے شروع کی جائے گی۔پشاور میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد خان نے بتایا کہ متاثرین مہمند اور باجوڑ کی رضاکارانہ واپسی گیارہ اپریل سے شروع ہو کر بیس مئی تک جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں اور کیمپوں میں باجوڑ اور مہمند سے تعلق رکھنے والے پچاس ہزار بائیس خاندان مقیم ہیں۔ارشد خان نے بتایا کہ متاثرین کو واپسی کے لئے فارم پر کرنا ہوگا جو بے نظیر اور جلوزئی کیمپوں میں دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ واپس جانے والے متاثرین کو مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائے گی ۔ ارشد خان نے بتایا کہ واپس جانے والے متاثرین کو دو سال تک ان کے علاقوں میں ڈبلیو ایف او کے تعاون سے خوراک فراہم کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.