29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لیڈی گاگا کے ملبوسات سے متاثر ہوکر تیار کیے گئے کپ کیکس
جنگ نیوز -
لاس اینجلس…سی ایم ڈی…23سالہ امریکی گلو کا رہ لیڈی گاگا عجیب و غر یب انداز کے کپڑے پہننے اور بالوں کے منفرد اسٹائلز کے حو الے سے بیحد مشہور ہیں جن کی اسی خاصیت اور گائیکی پر کئی مداح اپنی جان نچھاور کرنے پر بھی تیار رہتے ہیں۔حال ہی میں لیڈی گاگا کی 25ویں سالگرہ کی مناسبت سے دنیا بھر میں ان کے مداحوں نے ان کے منفرد اور انوکھے ڈیزائنز والے ملبوسات اور ہیر اسٹائلز کے انداز کے کیک،کپ کیکس اور کوکیز تیار کی ہیں۔زیرِ نظر تصاویر بھی لیڈی گاگا کے مداحوں کے تیار کردہ کیکس کی ہیں جن میں کہیں ان کے منفرد ہیر اسٹائلز نمایاں ہیں تو کہیں عجیب و غریب تراش خراش والے ملبوسات۔