تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ڈچ با شندے کا2 گھنٹے سے زائد لوگوں کے ہجوم پرسرفنگ کا ریکارڈ

جنگ نیوز -
ایمسٹرڈم…ہالینڈ کے ایک با شندے نے 2 گھنٹے 3منٹ اور30سیکنڈز تک لوگوں کے ہجوم پرسرفنگ کر نے کا کارنامہ سر انجام دے کر سب کو حیران کر دیا ہے۔ Giel Beelen جو کہ پیشے کے لحاظ سے ایکDJہے کو250 لو گوں کے ایک ہجوم نے 2 گھنٹے 3منٹ اور30سیکنڈز تک اپنے ہاتھوں پر اٹھا کر سر فنگ کر وائی۔زمین پر لگے بغیر مسلسل ہاتھوں کے ذریعے سرفنگ کر نے والے اس ڈچ نوجوان کی منفرد اور دلچسپ کاوش کو گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی شامل کر لیا گیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.