29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پشاور یونیورسٹی ، ایم اے پولیٹیکل سائنس کے نتائج کا اعلان
جنگ نیوز -
پشاور …پشاور یونیورسٹی نے ایم اے پولیٹیکل سائنس کے نتائج کا اعلان کردیا۔کنٹرولر امتحانات پشاور یونیورسٹی کی پریس ریلیز کے مطابق پولیٹیکل سائنس فائنل پرائیویٹ 2010 کے امتحان میں کل 768 امیدواروں نے حصہ لیا۔ جن میں سے 390 امیدوار کامیاب ہوئے۔ جبکہ 46 امیدوار غیر حاضر تھے۔ نتیجہ 54 فیصد رہا۔