29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
لاہور : گلبرگ میں ٹریفک حادثیہ،ایک شخص ہلاک
جنگ نیوز -
لاہور . . . . لاہور کے علاقے گلبرگ میں ٹریفک حادثے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔پولیس کے مطابق کینٹ کی طرف سے گلبرگ جانے والی کار تیز رفتاری کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گئی اور ایک کھمبے سے جاٹکرائی ۔ حادثے میں کار کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گیا جسے لوگوں نے قریبی اسپتال پہنچایا ، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاکر جاں بحق ہوگیا ۔ پولیس نے گاڑی تحویل میں لے کر ڈرائیور کے ورثا کی تلاش شروع کر دی ہے۔