29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
من موہن کشمیر سمیت تمام ایشوز پر بات کو تیار ہیں، منظوروٹو
جنگ نیوز -
لاہور . . . . وفاقی وزیر امورِ کشمیر منظور وٹو کا کہنا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ خود کشمیر سمیت تمام ایشوز پر پاکستان سے بات کرنے کو تیار ہیں یہ خارجہ پالیسی کی کامیابی ہے۔لاہورمیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منظوروٹو کا کہنا تھا کہ ڈھائی سال بعد بھارت مذاکرات پر رضامند ہوا ہے جو خوش آئند ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ کشمیریوں کے حقوق کے حصول میں ان کا ساتھ دیتے رہیں گے اور کشمیریوں کی سفارتی مدد بھی جاری رکھی جائیگی۔ منظور وٹو کا کہنا تھا کہ شہید بھٹو کو پھانسی دینے کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کر دیا گیا ہے جو آئین کے مطابق ہے۔