29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
متاثرین مہمندوباجوڑ کی رضاکارانہ واپسی 11اپریل سے شروع ہوگی
جنگ نیوز -
پشاور . . . . ڈائریکٹر جنرل فاٹا ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ارشد خان نے کہا ہے کہ متاثرین مہمند اور باجوڑ کی رضاکارانہ واپسی گیارہ اپریل سے شروع کی جائیگی۔پشاور میں جیونیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ارشد خان نے بتایا کہ متاثرین مہمند اور باجوڑ کی رضاکارانہ واپسی گیارہ اپریل سے شروع ہو کر بیس مئی تک جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ خیبرپختون خوا کے مختلف علاقوں اور کیمپوں میں باجوڑ اور مہمند سے تعلق رکھنے والے پچاس ہزار بائیس خاندان مقیم ہیں۔ارشد خان نے بتایا کہ متاثرین کو واپسی کیلئے فارم پر کرنا ہوگا جو بے نظیر اور جلوزئی کیمپوں میں دستیاب ہوں گے۔ انہوں نے بتایا کہ واپس جانے والے متاثرین کو مفت ٹرانسپورٹ فراہم کی جائیگی ۔ ارشد خان نے بتایا کہ واپس جانیوالے متاثرین کو دو سال تک ان کے علاقوں میں ڈبلیو ایف او کے تعاون سے خوراک فراہم کی جائیگی۔