29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پنجا ب کی صورتحال پر خیبر پختونخوا کے ڈاکٹروں کا ہنگامی اجلاس طلب
جنگ نیوز -
پشاور . . . . پراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن خیبرپختونخوانے پنجاب میں ڈاکٹروں کی ہڑتال اورحکومت کے ردعمل پرہنگامی اجلاس طلب کرلیا ہے۔ پراونشل ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے پنجاب حکومت کی جانب سے ڈاکٹرزکے مسائل حل کرنے کے بجائے ان کی جگہ نئے ڈاکٹرزکی بھرتی پرتشویش کا اظہارکیا ہے اوراس اقدام کی مذمت کی ہے جبکہ صورتحال پرغورکیلئے آج پی ڈی اے کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ پی ڈی اے نے پشاورمیں گزشتہ روز پنجاب ڈاکٹروں پر تشدد کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔ ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد میں ڈاکٹروں نے اپنے مطالبات منوانے اورپنجاب میں ڈاکٹروں پر تشدد کیخلاف ہڑتال کررکھی ہے۔