تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور:خیبرایجنسی میں شہید ہونیوالے ایف سی جوانوں کیلئے قرآن خوانی

جنگ نیوز -
پشاور . . . . آل پاکستان سادات ایسوسی ایشن کا اجلاس پشاور میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں خیبرایجنسی میں شہید ہونے والے ایف سی جوانوں کیلئے قرآن خوانی کی گئی۔اجلاس کی صدارات مرکزی چیئرمین سید جماعت علی شاہ گیلانی نے کی۔ایسوسی ایشن کے عہدیداروں اور اراکین نے اجلاس میں شرکت کی۔ اس موقع پر خیبر ایجنسی کے علاقہ باڑہ میں شہید ہونیوالے ایف سی جوانوں کی مغفرت کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی اوردہشت گردی کیخلاف جنگ میں ایف سی کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.