29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صدارتی ایوارڈ یافتہ دانشور پروفیسر ظہور اعوان پشاور میں سپرد خاک
جنگ نیوز -
پشاور . . . . صدارتی ایوارڈ یافتہ دانشور اور ادیب پروفیسر ڈاکٹر ظہور احمد اعوان کوپشاور میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ڈاکٹرظہور احمد اعوان کی نماز جنازہ آرمی فلیٹس گراونڈ میں ادا کی گئی۔ جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ نماز جنازہ کے بعد ڈاکٹر ظہور احمد اعوان کا جسد خاکی یونیورسٹی ٹاؤن لے جایا گیا اور انہیں آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔ ڈاکٹر ظہور احمد اعوان دل اور جگر کے عارضے میں مبتلا تھے۔ ان کا شمار ملک کے نامورکالم نگاروں میں ہوتا تھا اور وہ ساٹھ سے زیادہ کتابوں کے مصنف تھے ۔ وہ دل پشوری کے عنوان سے گذشتہ تین عشروں سے مختلف اخبارات میں کالم لکھتے رہے۔ عوامی مسائل پر ان کے کالموں کو عوام میں خاصی پذیرائی ملی۔