تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فیصل آباد: سائزنگ انڈسٹری میں14 روزبعد کام شروع کردیا گیا

جنگ نیوز -
فیصل آباد . . . . فیصل آباد میں سیلز ٹیکس کے نفاذ کیخلاف جاری14 روزہ ہڑتال ختم ہوگئی ہے ۔سائزنگ انڈسٹری میں چودہ روز بعد آج باقاعدہ کام کا آغاز ہو گیا ہے اور دوہفتوں سے بیروزگار ہزاروں مزدور کام پر لوٹ آئے ہیں۔سیلز ٹیکس کے نفاذ کیخلاف سائزنگ اداروں کے مالکان نے20مارچ سے غیر معینہ مدت کیلئے ہڑتال کا اعلان کرتے ہوئے انڈسٹری بند کر دی تھی اور احتجاج کا سلسلہ شروع کردیا تھا۔25 مارچ سے پاور لومز انڈسٹری بھی ہڑتال میں شامل ہو گئی جبکہ یارن مارکیٹ کے تاجروں نے بھی چار روز کیلئے اپنا کاروبار بند رکھا ۔ہڑتال اور احتجاج کے بعد فیصل آباد میں سی بی آر کے نمائندہ وفد سے مذاکرات میں سیلز ٹیکس کا معاملہ طے پا گیااور سائزنگ انڈسٹری کو سیلز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار دئیے جانے کی یقین دہانی کروائی گئی تاہم سائزنگ انڈسٹری مالکان نے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری ہونے تک ہڑتال جاری رکھی ۔ یکم اپریل کو سیلز ٹیکس کی واپسی کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے بعد سائزنگ ایسوسی ایشن نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کر دیا ۔2 اپریل کو گیس کی بندش کے باعث سائزنگ اداروں میں کام کا آغاز نہ ہو سکا تاہم آج چودہ روز بعد سائزنگ انڈسٹری کا پہیہ ایک پھر چل پڑا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.