تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مسلسل ورزش کرنیوالوں کا دل بڑھاپے میں بھی نوجوان رہتا ہے

جنگ نیوز -
نیویارک . . . . امریکا میں کی گئی ایک نئی تحقیق کے مطابق مسلسل ورزش سے بڑھاپے میں بھی دل نوجوانوں سے زیادہ صحت مند رہ سکتا ہے ۔امریکن کالج آف کارڈیالوجی نیو آرلینز کی تحقیقی رپورٹ کے مطابق جو لوگ زیادہ تر بیٹھے رہتے ہیں اور جسمانی مشقت کا کوئی کام نہیں کرتے، بڑھتی عمر کے ساتھ ان کے دل کے عضلات سکڑنا شروع ہو جاتے ہیں اور دل کے حجم میں بھی کمی آتی ہے ۔ اس کے مقابلے میں بڑی عمر کے وہ افراد جو جوانی میں ہفتے میں چھ یا سات دن ورزش کرتے رہے ہوں ان کے دل کے پٹھوں کی لچک برقرار رہتی ہے اور دل کے حجم میں بھی کمی نہیں ہوتی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر 45 سے60 سال کی عمر کے افراد ہفتے میں4 سے5 دفعہ مناسب دورانیے کی ورزش کریں تو ان میں دل کی بیماریوں اور دل کے دورے کے خطرات بڑی حد تک کم ہو جاتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.