تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ کپ جیتنے پر بیرون ملک بھی بھارتیوں کا جشن

جنگ نیوز -
لندن . . . . بھارت28 سال بعدایک بار پھرکرکٹ کی دنیاکاچمپئن بن گیا۔ ممبئی کے تماشائیوں سے کھچا کھچ بھرے اسٹیڈیم سے شروع ہونیوالاجشن ملک بھر میں پھیل گیااور دوسرے ملکوں میں موجود بھارتیوں نے بھی خوشی میں حصہ ڈالا۔ بھارتی ٹیم نے سری لنکا کے274 رنز کا تعاقب کرتے ہوئے چار وکٹوں کے نقصان پر4 سال کیلئے کرکٹ ورلڈ کپ کی ٹرافی اپنے نام کرلی۔کپتان دھونی کے وننگ شاٹ لگاتے ہی پورا بھارت آتش بازی اورپٹاخوں سے گونج اٹھا،لاکھوں لوگ سڑکوں پر نکل آئے اورخوشی سے بھارتی ٹیم کے حق میں نعرے لگائے۔ دلی،چنائی ،ممبئی، گوہاٹی، حیدرآباد،کول کتہ اور چندی گڑھ میں جشن کاسماں بندھ گیا، کامیابی حاصل کرنیوالی بھارتی ٹیم کے کھلاڑیو ں کے گھروں کے باہربھی خوب ہلا گلاہوا۔انگلینڈمیں مقیم بھارتیوں نے بھی کامیابی کاجشن منایا،لندن میں انڈین کرکٹ فینز نے سڑکوں پربھارتی موسیقی پرجم کررقص کیا ۔ 28سال بعد بھارت کی اس تاریخی کامیابی پربھارتی کرکٹ ٹیم کے فینز،بالی ووڈ اسٹارز اور سیاست دان بھی اپنی خوشی کااظہارکرنے کیلئے لوگوں کے درمیان آگئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.